پاکستان دبئی ٹیسٹ جیت گیا، انگلینڈ کو 178 رنز سے شکست

Dubai Test

Dubai Test

دبئی (جیوڈیسک) انگلینڈ کھلاڑیوں کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن تھا۔ معین علی صرف ایک رن بنا کر کيچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد کپتان الیسٹر کُک بھی کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ بٹلر صرف سات رنز آؤٹ ہوئے۔ جوروٹ 71 رنز بنا سکے جبکہ جانی بیرسٹو 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ آئن بیل نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی سٹوکس تھے جنہوں نے 13 رنز سکور کئے۔ انگلینڈ کو آٹھواں نقصان سٹورٹ براڈ کی صورت میں اٹھانا پڑا جو جو 30 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوئے۔ واضع رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ اور جانی بیرسٹو نے 130 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تھا۔

واضع رہے کہ پہلی اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 242 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی دوسری اننگز میں یونس خان کے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان مصباح الحق نے 87 اور اسد شفیق نے 79 رنز بنائے تھے۔