پاکستانی معیشت بلندیاں چھو رہی ہے:اکانومسٹ

Economy

Economy

لندن (جیوڈیسک) برطانوی جریدے اکانومسٹ نے کہا ہے کہ ترقی کرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ ، مستحکم کرنسی اور کم افراط زرکی بدولت پاکستانی معیشت بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

پاکستان کی معاشی شرح نمو میں آئندہ برس 4اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہو گا۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ نے پاکستان کی معاشی ترقی پرانتہائی حوصلہ افزا رپورٹ میں لکھا ہے کہ پاکستانی معیشت امید کے ایک نایاب دور کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو میں آئندہ برس 4اعشاریہ 7 فی صد اضافہ ہو گا جو گزشتہ 8برس کی تیز ترین شرح ہوگی۔ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کا حجم 2012ء کے مقابلے میں ڈالر کے لحاظ سے دگنا ہو گیا۔

جس میں زیادہ ترغیر ملکی دلچسپی دیکھنے میں آئی۔غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں دگنا اضافہ ہوا جو 17 عشاریہ 7ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ رواں برس مرکزی بینک نے دو بار شرح سود میں کمی کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت کے نئے استحکام کا کریڈٹ نواز شریف حکومت کو جاتا ہے۔