پاکستان میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں، عالم علی

Electricity Bill

Electricity Bill

کراچی : سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئرمین عالم علی نے شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہا ہے کہ ایک طرف کے الیکٹرک اووربلنگ کے نام پر لوٹ مار کررہی ہے تو دوسری جانب نیپرا نے پورے ملک میں بجلی3 روپے60 پیسے سستی، جبکہ کراچی کے 2کروڑ50 لاکھ شہریوں کے لئے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر مزید مہنگی کردی ہے جو کراچی والوں کیلئے ظلم ہے۔

عالم علی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے، بجلی کے نرخوں میں اضافہ واپس لیا جائے، پورے ملک میں بجلی کے نرخ یکساں کئے جائیں۔

کے الیکٹرک کی لوٹ مار کی شکایت کا اژالہ کیا جائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم عوام کے ساتھ مل کر احتجاجی تحریک کا آغاز کرینگے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشرواشاعت