پاکستان سفارت خانہ ویانا میں پاکستان ڈے کی پروقار تقریب 23 مارچ کی صبع 10 بجے منعقد ہو گی۔ جواد علی

Ayesha Riaz

Ayesha Riaz

ویانا (محمد اکرم باجوہ) پاکستان سفارت خانہ ویانا کے ہیڈ آف چانسلر جواد علی کی جانب سے پاکستان میڈیا ویانا جیو اردو کے نمائندہ کو اطلاع دی گی کہ پاکستان سفارت خانہ ویانا میں پاکستان سفارت خانہ ویانا کی جانب سے پاکستان ڈئے کے موقع پر ایک پرُوقار تقریب 23 مارچ بروز بدھ صبع 10بجے سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض کی زیر قیادت منعقد ہوگی۔

تلاوت قرآن پاک کے بعد صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات قوم کے نا م پڑھ کر سنائے جائیں گے۔

10:30 بجے پرچم کشائی کی رسم سفیر پاکستان محترمہ عائشہ ریاض سر انجام دیں گی ۔آخر میں اجتمائی دعائیہ کلمات کے بعد پاکستان سفارت خانہ کی جانب سے مہمانوں کیلئے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام ہوگا۔