پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج دبئی میں کھیلا جائے گا

Pakistan England Test

Pakistan England Test

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں جیت کا عزم لے کر میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ابوظہبی ٹیسٹ سننسی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ لیگ اسپنر یاسر شاہ فٹ ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم پر اسپنرز کے ساتھ حملہ کرنے کے لیے ٹیم منیجمنٹ بلال آصف کو بھی ڈیبیو کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

اظہر علی کی دوسرے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ تیس سالہ بلے باز ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے تاحال دبئی نہیں پہنچ سکے ہیں۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔