پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیمی فائنل بدھ کو کھیلا جائے گا

Pakistan vs England

Pakistan vs England

کارڈف (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی کا محاذ گرم، گرین شرٹس کی ٹرین فتح کے ٹریک پر چڑھ گئی۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا میزبان انگلینڈ سے مقابلہ ہو گا۔

کارڈف میں بدھ کی سہ پہر ڈھائی بجے سیمی فائنل کا میدان سجے گا۔ سرفراز الیون کو چیمپئنز ٹرافی کے پہلے ٹائٹل کا انتظار جبکہ کرکٹ کا بانی انگلینڈ بھی انیس برس سے ٹرافی اپنےنام نہ کر سکا۔ انگلش ٹیم چیمپئنز ٹرافی دو ہزار چار اور دو ہزار تیرہ کے فائنل میں ناکام رہی تھی۔

شاہین اس پہلے تین بار سیمی فائنل تک پہنچے مگر فائنل کی دہلیز پر قدم نہ رکھ سکے۔ آٹھویں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان کھیلے گا یا انگلش ٹیم میدان مارے گی، فیصلہ بدھ کو ہو گا۔