پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہو گا

Pakistan and England

Pakistan and England

لاہور (جیوڈیسک) انگلینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ لارڈز کے میدان میں کل سے شروع ہو گا۔ اس امتحان نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کے دلوں کی دھڑکنیں بھی تیز کر دی ہیں۔

سابق سلیکٹر صلاح الد ین صلو کا کہنا ہے کہ شاہینوں کو انگلش ٹیم سے مقابلے کے لئے متحد ہونا ہو گا۔ محمد عامر سے قومی ٹیم کا بولنگ اٹیک مضبوط ہوا ہے۔

سابق کرکٹز جلال الدین اور مسعود انوار کا کہنا ہے کہ جیت کے لئے بلے بازوں اور بولرز کا ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا۔

سابق کرکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف قومی ٹیم کو حکمت علمی سے میدان میں اترنا ہو گا۔