پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیم کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs England Team

Pakistan vs England Team

ساؤتھمپٹن (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ساؤتھمپٹن میں موجود ہیں۔ جہاں دوسرا ٹی ٹونٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج شام چھ بجے شروع ہو گا۔

پہلے میچ میں قومی ٹیم بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں ناکام رہی۔ جس میں انگلش ٹیم نے 68 رنز سےفتح اپنے نام کی تھی۔

گرین شرٹس ون ڈے سیریز پہلے ہی 0-3 سے ہارچکی ہیں۔ پاکستان ویمن ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کے خسارے کا سامنا ہے۔

دوسرا ٹی ٹونٹی بسمہ معروف الیون کیلئے سیریز بچانے کا آخری موقع ہے۔