پاکستان آنے کا بہانہ ڈھونڈتا رہتا ہوں، مہیش بھٹ

Mahesh Bhatt

Mahesh Bhatt

کراچی (جیوڈیسک) مہیش بھٹ وہ واحد بھارتی فلم ساز ہیں جنہوں نے ہر موڑ پر پاکستان سے اپنی دوستی نبھائی، اور جب بھی وعدہ کیا اسے نبھایا، مہیش بھٹ کی کراچی آمد کی چہ گہمیاں رواں سال کے آغاز سے ہی شروع ہو گئیں تھیں۔

مہیش بھٹ اپنی صاحبزادی پوجا بھٹ کے ہمراہ پیر کے روز پی کے فلائٹ 275 سے کراچی آئے اور یہ خاص طور پر ناپا کے مدعو کرنے پر پاکستان آئے ہیں۔

انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں تو بہانہ ڈھونڈتا رہتا ہوں پاکستان آنے کے لیے ،پاکستان پہلے بھی متعدد بار آچکا ہوں، ہمیں وہی کرنا چاہیے ہے جو ہم آج کر رہے ہیں۔ کیونکہ مثبت سوچ سے ہم دونوں ممالک کے درمیان بہتری لاسکتے ہیں، پاکستان بھارت میں ہونے والے فلم اور ڈرامہ فیسٹیول کے ذریعہ ہم مل کر تلخیوں اور دوریوں کو کم کر سکتے ہیں۔

پوجا بھٹ نے کہا کہ مجھے پاکستان سے دلی لگاؤ ہے،میری پہلی فلم بطور ہدایت کارکا پریمئر بھی کارا فلم فیسٹیول میں ہوا تھا، اور میری فلمی دنیا کی پہلی فلم ’’ڈیڈی‘‘ پر تھیٹر بھی کراچی میں پیش کیا جارہا ہے۔