پاکستان کو بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مشکل کا سامنا نہیں: وزارت خزانہ

Ministry of Finance

Ministry of Finance

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال 4 ارب ڈالر جبکہ آئندہ مالی سال 2.8 ارب ڈالر قرض کی واپسی کرنی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے عالمی ادائیگیوں کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مقامی قرضوں کے حوالے سے بھی صورتحال بہتر ہے۔ ایک سال میں قابل ادا ہونے والے قرضوں کا حجم مجموعی قرضوں کے 47 فیصد کے برابر ہے۔ جو سال 13-2012 میں 64 فیصد کے برابر تھا۔