پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وفاق کے عہدے پر آر ایس مصطفی کوبحال کردیا

R.S Mustafa

R.S Mustafa

فیصل آباد: پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری وفاق کے عہدے پر آر ایس مصطفی کوبحال کردیا ۔تفصیلات کے مطابق آر ایس مصطفی نے روڈ ایکسیڈنٹ کی وجہ سے اپنے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرلی تھی لیکن اب طبیعت قدرے بہتر ہونے کی بناء پر وفاقی عہدیداران جن میں صدروفاق احتشام جمیل شامی ،صدر خواتین نغمانہ خورشید بیاء جی ،نائب صدر خواتین مقدس فاروق اعوان ،کونلس ممبران مزمل احمدفیروزی وزاہدرضا، جنرل سیکرٹری منصور احمدمانی ،ایڈیشنل سیکرٹری ذیشان انصاری ، جوائنٹ سیکرٹری محمدعتیق الرحمن اورفنانس سیکرٹری ذوہیب خان کی مشاورت سے انہیں بحال کردیاگیاہے ۔

آر ایس مصطفی 11 فروری 2016ء کا گھر کے قریب روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ٹانگ میں فیکچر ہوگیا تھا تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ جنرل سیکرٹری منصوراحمد مانی نے اس موقع پر کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مصطفی کالم نگاروں اور نئے لکھاریوں کے لئے اپنی ساری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے نام کو روشن کرنے میں معاون ثابت ہونگے ۔