پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے عہدے داران/وفد کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام

Dinner

Dinner

لاہور (پ ر) جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کی طرف سے نوجوان کالم نگاروں کی ملک گیر تنظیم ”پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ” (پی ایف یو سی) کے عہدے داران/وفد کے اعزاز میں کاسمو پولیٹو کلب جناح پارک میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے پی ایف یوسی کے وفد کو پانامہ فیصلے کے بعد کے سیاسی منظرنامے’آئندہ ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے جماعت اسلامی کے لائحہ عمل’پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے کردار’ کے پی کے میں جے آئی یوتھ کے حالیہ الیکشن اورآنے والے دنوں میں مذہبی جماعتوں کے آپسی اتحاد کے حوالے سے سیرحاصل بریفنگ دی۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی وقفے کے جمہوریت کاچلتے رہنا ہی پاکستان کے حق میں ہے اور تمام سیاسی پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ صوبائی اور وفاقی اسمبلی کے لیے ٹکٹ دیتے وقت آئین کے آرٹیکل 62-63پر ضرور عمل درآمد کرائیں تاکہ صالح اور امین لوگ ہی اسمبلیوں تک پہنچیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی اصطلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز تیارکی ہیں جن پر پاکستان کے تمام شہروں میں سیمینار منعقد کررہے ہیں تاکہ تمام پارٹیوں کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا جا سکے۔

انہوں نے امید کا اظہارکیا کہ میڈیا اور کالم نگارجماعت اسلامی کے مثبت کاموں کو اُجاگرکرنے میں ان کی مددکریں گے۔آخر میں انہوں نے پی ایف یوسی کے صدر فرخ شہباز وڑائچ کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ایف یو سی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

حافظ محمد زاہد
سیکریٹری اطلاعات’پی ایف یوسی