پاکستان فیڈریش آف کالمسٹ اسلام آباد کے اراکین کے ساتھ تعارفی سیشن کے سلسلے میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا

Dinner

Dinner

اسلام آباد (پ ر) پاکستان فیڈریش آف کالمسٹ اسلام آباد کے اراکین کے ساتھ تعارفی سیشن کے سلسلے میں 4 جنوری 2017 کو دی ایمپررز ٹیبل ریسٹورنٹ، صفا گولڈ مال، جناح سپر مارکیٹ F ـ7 اسلام آباد میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا جسکی میزبانی عقیل ترین صدر پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ اسلام آباد نے کی۔ تقریب میں اسلام آباد بھر سے 100کے قریب صحافیوں، کالم نگاروں، ادیبوں اور دانشوروں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوائے وقت کے میگزین ایڈیٹر ڈاکٹرزاہد حسن چغتائی نے کہا کہ کسی بھی اخبار کی کامیابی اور معاشرے کی اصلاح میں کالم نگار کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔یہ دُنیا کے ہر اخبار کے ادارتی صفحے کا حصہ ہوتے ہیں۔ چونکہ کالم نگاری کا میدان بہت وسیع ہو گیا ہے اس لیے یہ سیا سی و اقتصادی حالات حاضرہ کے میدان سے لے کرتاریخ ، ادب، طنز و مزاح،کتابوں فلموں اور اسٹیج ڈراموں پر تبصرے،خواتین کے مسائل اور دلچسپی کے موضوعات پر مشتمل ہوتے ہیں۔

ایک اچھا کالم نگار اپنے خیالات و افکار اور اپنی طرز نگارش سے پہچانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کالم نگار زیادہ سے زیادہ لکھیں تاکہ انکی تخلیق میں نکھار پیدا ہو تاکہ وہ پڑھنے والے قاری پر گہرا اثر چھوڑے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈریش آف کالمسٹ کے صدر ملک محمد سلیمان نے کہاکہ ہم نے نئے لکھنے والے کالم نگاروں کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے اور الحمد اللہ انتہائی قلیل عرصے میں 2500 سے زائد کالم نگار وں اور ساٹھ سے زائد ملکوں میں نظم کی حامل دنیا کی سب سے بڑی تنظیم ہے۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ پی ایف سی کا ہر رُکن اپنی پہچان خود ہو گا۔ برابری کی سطح پرشناخت اور تکریم آپکا حق ہے۔ہم مثبت اور تعمیری روایات کے امین ہیںاور ہمار ا مقصد شخصیت پرستی نہیں شخصیت سازی ہے۔اور ہم انشا اللہ کالم نگاروں کے جائز حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں شرکت کرنے والوں میںسید مصطفین کاظمی ایکس ممبر انوائرمنٹ سی ڈی اے،ثاقب مجید ملک ایڈیشنل کمشنر راولپنڈی،جمیل ہاشمی ایس پی اسلام آباد،محمد عرفان ڈی ڈی جی انوائرمنٹ سی ڈی اے،الماس ایوب صابرچیر مین بورڈ آف گورنرز آئی ایس پی ملتان،ابو ظفر صادق ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ،سید نصیر گیلانی جوائینٹ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن،سید عظمت گیلانی ڈپٹی سیکرٹری اوپی ایف،عارف ملک اے وی پی ،الطاف احمد بھٹی چیف ایڈیٹر کشمیر پوسٹ،ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی میگزین ایڈیٹر نوائے وقت،سینئر صحافی و کالم نگارظفر علی سپرا،آصف علی بھٹی،ضیغم نقوی،نوید احمد خان،محمد پرویز (اورنج ایڈورٹائزنگ)،نوید احمد خان،آصف نور، ڈاکڑ ریحان فائک،حبیب ملک، عبدا لحمید خان، عقیل احمد ترین، آصف اقبال، مسز فرحت آصف، انعام مسعودی، سرفراز اعوان، ثاقب جٹ،حفیظ عثمانی،شہزاد حسین بھٹی، میمونہ صدف،راجہ طاہر،سید خالد گردیزی،الماس ایوب صابر،محمد آصف نور، حسنین عباسی، جاوید ملک، شیخ متین، محمد پرویزکے علاوہ دیگر کئی کالم نگارشامل ہیں۔