پاکستانی فلم بن روئے 26 جولائی کو سٹاک ہوم میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

Bin Roye

Bin Roye

سٹاک ہوم (آئی دیسی سویڈن سے) ہم ٹیلی وژن کی پروڈکشن اور پاکستانی سپر سٹارز پر مبنی رومنٹک فلم بن روئے26 جولائی بروز اتوار شام 6 بجےسٹاک ہوم کےسینما گھربائیوگراف پارک میں نمائیش کے لیے پیش کی جائے گی۔بن روئےفلم کوپاکستان کے مشہور ڈائیریکٹر شہزاد کاشمیری اور مومنا دورانی نے ڈائیریکٹ کیاہے۔

جبکہ اس فلم کی کاسٹ میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سپر سٹارز جن میں ہمائیوں سعید۔ماہیراخان۔ارمیناراناخان۔زیبابختیار۔جاوید شیخ۔عدیل خسین۔جہانزیب خان اور دیگرشامل ہیں۔پاکستانی فلم بن روئےعید الفطر کےموقع پر پاکستان کے تمام سینما گھروں کےعلاوہ پوری دنیا میں نمائیش کے لیے پیش کی جا رہی ھے۔

سویڈن میں بھی پاکستانی برادری کو تفریخ مہیاکرنے کے لیےاور سویڈن میں پاکستانی کلچرکےفروغ کےلیےپاکستانی فلم بن روئے کی نمائیش کا انعقاد کیا جا رھا ہےجس میں آپ تمام پاکستانی برادری سےگزارش ھےکےآپ اپنی فیملیز کےساتھ فلم دیکھنےآئیں اور پردیس میں پاکستانی کلچراور ثقافت کو پرموٹ کریں۔

26جولائی بروز اتوار شام 6 بجے بائیوگراف پارک میں نمائیش کے لیے پیش کی جانے والی پاکستانی فلم بن روئےکی ٹکٹ کی بکنگ کے لیے آپ( آئی دیسی ڈاٹ ایس ای) کی ویب سائیٹ کا وزٹ کر سکتے ھیں اور ٹکٹ کی ایڈوانس بکنگ اور مزید معلامات خاصل کر سکتے ہیں۔