پاکستانی فلم ’’منٹو‘‘نے سرحد پار بھی جادو جگا دیا

Manto

Manto

کولکتہ (جیوڈیسک) جیو فلمز کی ’’منٹو‘‘نے سرحد پار بھی جادو جگا دیا، کولکتہ فلم فیسٹیول میں دیکھنے والوں پرسحر طاری کر دیا۔

معروف ادیب سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بنائی گئی، جیو فلمز کی پیشکش منٹو کولکتہ فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے پیش کی گئی، فلمی ماہرین ،ناقدین اور شائقین کی بڑی تعداد نے فلم کو دیکھا اور پسند کیا۔

منٹو کی نمائش کےدوران ’’منٹو‘‘کا کردار ادا کرنے والے فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ بھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ منٹو صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے برصغیر کی میراث ہیں ،منٹو نے اپنی زندگی کے آخری برسوں میں جن حالات پر لکھا وہ اب بھی موجود ہیں۔