پاکستان کی پہلی تھری ڈی اینیمیتڈ فلم تین بہادر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی

3-Bahadur

3-Bahadur

لاہور (جیوڈیسک) سینما گھروں میں تین بہادر فلم نمائش کے لیئے پیش کر دی گئی۔ فلم کی کہانی بچوں کی اخلاقی، جسمانی اور ذہنی تخلیقات کی عکاس ہے۔ فلم میں بچوں اور والدین دونوں کے لئے مثبت پیغام دیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ جیتنے والی فلم کی ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے نے فلم میں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ ہر بچے کا ایک سپر ہیرو ہوتا ہے۔ جسے چیلنچ نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فلم ایک افسانوی قصبے روشن بستی کی ہے جس کا حال پاکستانی شہروں جیسا ہے۔

یہ فلم یقینا نئی نسل کے لیئے اہمیت کی حامل ثابت ہو گی اور اس کی کہانی سے بچے نہ صرف ملکی مستقبل کا خیال رکھنے کی کوشش کریں گے بلکہ اپنے بڑوں کا ادب کرنا بھی سیکھیں گے۔