پاکستان کیلئے اب تین نہیں بلکہ چار فلائٹس اپنی اڑان بھریں گی

PIA

PIA

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) پاکستان کیلئے اب تین نہیں بلکہ چار فلائٹس اپنی اڑان بھریں گی، پہلی فلائٹس منگل کو فرانس سے لاہور، دوسری فلائٹ جمعہ کو اسلام آباد، تیسری فلائٹ ہفتہ کو لاہور اور چوتھی فلائٹ اتوار کو فرانس سے اسلام آباد کیلئے اپنی اڑان بھرے گی۔

اس بات کا اعلان پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن فرانس کے چیف ایگزیکٹو آفیسرملک وقارنے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک وقار نے مزید کہا کہ عوامی ردعمل اور ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے چوتھی فلائٹ چلانے کا منصوبہ بنایا گیا جس کا آغاز گیارہ دسمبر دوہزار سولہ سے ہو گا، اس منصوبے سے نہ صرف ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی مشکلات میں بھی کافی حد تک کمی رونما ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی کمیونٹی نے اپنا تعاون جاری رکھا تو فلائٹس کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے،ملک وقار نے یہ بھی بتایا کہ فرانس سے لاہور جانے والی پراوزیں بارسلونا جبکہ فرانس سے اسلام آباد جانیو الی پروازیں میلان میں ایک گھنٹہ قیام کے بعد اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہونگی۔

ملک وقار کا مزید کہنا تھا کہ اکنامک کلاس کیلئے پینتالیس اور ہینڈ کیری سات کلوگرام تک لے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ بزنس کلاس کیلئے پچپن اور ہینڈ کیری سات کلوگرام تک مسافر ساتھ لے جاسکیں گے۔