آل پاکستان این بی پی فٹ بال ٹورنامنٹ، ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل آج کھیلا جائے گا

1st All Pakistan NBP Football Tournament

1st All Pakistan NBP Football Tournament

کراچی : نیشنل بنک آف پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ “پہلا آل پاکستان نیشنل بنک پریذیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ “کا گرینڈ فائنل (آج) مورخہ 29 جنوری 2017ء بروز اتوار بوقت 3 بجے محترمہ بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر کے آر ایل اور واپڈ کے درمیان کھیلا جائیگا۔

قبل ازیں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں 7 مرتبہ کی پرئمیر لیگ چیمپئن واپڈا نے ایس ایس جی سی کو 1-2 شکست دیکر بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس میچ کی خصوصیت واپڈا کے گول کیپر بلال خالق کا شاندار کھیل تھا جس نے 5 یقینی گول بچائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے پر اہم کردار ادا کیا سیمی فائنل جوکہ ہزاروں پر جوش شائقین کی موجودگی میں کھیلا گیا SSGC نے 27 ویں منٹ میں حمیدخان کے زریعے برتری حاصل کی جس کو 45 ویں منٹ میں واپڈا کے عارف محمود نے برابر کیا 52ویں منٹ میں واپڈا کی جانب سے محمدبلال نے گول اسکور کر دیا اور اسی اسکور پر میچ اختتام کو پہنچااس میچ کو جاوید بنگش نے سپر وائیز کیا۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر