آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ میں جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں لیاری لیبر سینٹر نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل جگو میموریل کو 1-0سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے باسط کا فیصلہ کن گول رہا ۔دوسرے میچ میں لیاری محمڈن نے ینگ عثمان آباد کو 1-0سے ہرا دیا اویس نے میچ کا فیصلہ کن گول اسکور کیا۔

تیسرے میچ میں اصلاح بلوچ نے سوات اسپورٹس کو ناصر کے فیصلہ گول کی بدولت شکست دے دوچار کیا ،چوتھے میچ میں نواب الیون نے پنالٹی ککس پر ڈی سلوا فٹ بال کلب کو 6-5سے شکست دیدی ،پانچویں میچ میں شفیع الیون ملیر نے پنالٹی ککس پر سرحد پختون کو 3-2سے زیر کردیا ۔چھٹے میچ میں یاسین اسٹار ڈالمیا نے سخت مقابلے کے بعد گولیمار آزاد کو 1-0سے زیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے۔

میچوں میں ریفریز کے فرائض غلام عباس ،شوکت گھوٹائی ،پرویز یوسف ،عبدالواجد کادو ،حیدر علی ،عبدالباقی ،فیض HBL،اور یوسف بلوچ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹرشیر افضل تھے۔