آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنا منٹ میں بلوچ یوتھ گارڈن اور لعل بخش سیمی فائنل میں داخل

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ آخری مرحلے کی جانب گامزن گزشتہ روز مزید دو کوارٹر فائنل مقابلوں کے فیصلے ہوگئے۔

پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں بلوچ یوتھ گارڈن نے مد مقابل ینگ تغلق لیاری کو اپنے نہایت عمدہ اور خوبصورت کھیل کی بدولت 3-0سے شکست دیکر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی فاتح ٹیم کی جانب سے محمد آصف، بلال اور اویس نے خوبصورت گول اسکور کئے۔

جبکہ ینگ تغلق کے کھلاڑیوں کی بھر پور کوشش کے باوجود گول اسکور کرنے میں ناکام رہی۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے کواٹر فائنل مقابلے میں لعل بخش میموریل نے کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم مکران اسپورٹس کی پیش قدمی کو روک دیا جب کھیل کے 25ویں منٹ می فاتح ٹیم کی جانب سے کرم حسین نے فیصلہ کن گول داغ کرکے لعل بخش میموریل کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مکران اسپورٹس کے نوجوان کھلاڑیوں نے بھر پور حملے کئے لیکن غلط نشانہ بازی کے باعث گیند جال تک نہ پہنچا سکے کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نذر شباب ،یوسف منصوری ،غلام عباس ،حیدر علی ،عبدالباقی ،اختر کوچ اور عبدالرحمن نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان،ماسٹر نذیر احمد بلوچ ،میڈیا کوارڈینٹرشیر افضل تھے۔