ہمارا پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ ینگ پی ائی بی اور اعظم اسپورٹس کی کامیابی کامیابی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء کے سلسلے میں ینگ پی آئی بی نے مد مقابل کراچی محمڈن کو 5-3سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے ذیشان نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ نمایاں رہے۔

جبکہ زمان غنی اور امیر خان نے ایک ایک گول اسکور کئے حریف ٹیم کے اختر نے دو گول اور ساجد نے ایک گول اسکور کئے۔دوسرے میچ میں ڈرگ روڈ کی معروف ٹیم اعظم اسپورٹس نے ایک سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد نیشنل شاہین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے زیر کردیا اور تیسرے رائونڈ میں داخل ہوگئی۔

ان میچوں میں ریفری کے فرائض شوکت ،نذر شباب ،عباس اور پرویز یوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔