ہمارا پاکستان فٹ بال کپ میں رحمن کلب اور افغان شاہین کی فتوحات

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کلری محمڈن فٹ بال اسٹیڈیم آگرہ تاج لیاری میں جاری آل کراچی ہمارا پاکستان فٹ بال کپ 2015ء میں دو ٹیمیںپری کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں رحمن فٹ بال کلب ماری پور نے سوسائٹی برادرز کیماڑی کو پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی دوران کھیل دونوں ٹیموں کی بھر پور کوشش کے باوجود گیند جال تک نہ پہنچ سکی۔

مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے میچ میں افغان شاہین بلدیہ ٹائون نے مد مقابل نواب الیون لیاری کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے زیر کردیا اور پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،فاتح ٹیم کی جانب سے مرزا مراد نے فیصلہ کن گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں حیدری بلوچ نے ٹورنامنٹ کی مضبوط حریف مکران اسپورٹس کو 4-2سے شکست دیدی فاتح ٹیم کے آفتاب نے ہیٹ ٹرک کے ساتھ 3گول اسکور کئے جبکہ سمیر نے ایک گول کیا مخالف ٹیم کے عمیر اور سرفراز نے گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،خالد اوریوسف نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر جمیل احمد اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔