پاکستان کی خارجہ پالیسی پاک فوج کی کامیابیوں و قربانیوں کو منوانے میں ناکام، طاہر حسین

APML

APML

کراچی (اسٹاف رپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سینئر رہنما طاہر حسین سید نے کہا ہے کہ ملکی قیادت امریکہ کے آگے مکمل طور پر بے بس اور ناکام نظر آرہی ہے جبکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کررہا ہے اور افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خلاف مسلسل قربانیاں دے کر شاندار کامیابیاں حاصل کررہے ہیں۔

اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو نوے فیصد تک ختم کردیا ہے اور ضرب عضب دہشت گردوں کے خلاف ابھی تک جاری ہے اس کے باوجو د امریکی کانگریس پاکستان سے حکانی نیٹ ورک اور شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ حکمرانوں کی کمزور سفارت کاری کا ثبوت ہے ۔پاکستان کا جو حال کے اس میں آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی اور برابری کی بنیاد پر مختلف دنیاکی مملکتوں کے ساتھ تعلقات کس طرح فروغ پا سکتے ہیں۔

جب پاکستان کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنما امریکہ ، برطانیہ متحدہ امارات میں آف شور کمپنیوں کے مالک ہوں امریکی سفارتکاروں اور تھنک ٹینک کی اکثریت کے مطابق پاکستان کے حکمرانوں کا سب سے بڑا ایجینڈا دولت کمانا ہے اور اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی قیادت کو امریکی طابع بنانا آسان ہے۔ موجودہ حکومت اقتدار بچاو اور حکومت کرو کی پالیسی پر بر قرار ہے تو پھر خطے میں ہر لمحے بدلتی صورتحال پاکستان کے لیے مزید مشکلات کا بائز بنے گی۔