پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس مرکزی تنظیم کی طرف سے یوتھ ونگ فرانس کی تشکیل نو

فرانس (اشفاق چودھری) پاکستان مسلم لیگ فرانس کے صدرمنیر احمد وڑائچ ،سجاد احمد ڈوگہ، سید ساجد شاہ ،چودھری جاوید سدوال ،چودھری عبدالروف ڈوگہ ، چودھری ندیم ڈھیروگھنہ صدر یوتھ ونگ فرانس و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت دعوؤں کے باوجود لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے، اب تو صرف لاہور میں کئی کئی گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے لگی ،موجودہ حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے، رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں نے کہا کہ حکومت اب تک اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرسکی،حکومت ہر شعبے میں ناکام ہوچکی ہے ،اگر حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ پر فوری قابو نہ پاسکی تو حالات بد سے بدتر ہو جائیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ 6ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے کرنیوالے شہباز شریف اب بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر خاموش کیوں ہیں ،اب وہ کیمپ کیوں نہیں لگاتے،انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران مہنگائی ،بیروزگاری،لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پاسکے صرف عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے روز نت نئے لولی پاپ دینے میں مصروف ہیں مگر حکمرانوں کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آئینگے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے صبر کا امتحان نہ لے عوام سٹرکوں پر نکل آئے تو حکمرانوں کو اقتدار سے ہٹا دینگے۔

بعد اذاں جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس چودھری عبدالروف ڈوگہ نے مرکزی تنظیم اور چودھری ندیم ڈھیروگھنہ صدر یوتھ ونگ فرانس کی مشاورت سے یوتھ ونگ فرانس کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کیے جن میں . چودھری ندیم ڈھیروگھنہ صدر یوتھ ونگ فرانس ، چودھری سکندر عباس سینئر نائب صدر ،مختار احمد تارڑ نائب صدر، چودھری محمد افضل جنرل سیکریٹری، نصر اقبال بھٹی سیکریٹری انفارمیشن ،محمد ذولقرنین فنانس سیکریٹری،دیگر کارکنان میں آفتاب احمد رانجھا،عبداللہ صادق رانجھا ،شہزاد خالد ،بلال خالد، محمد دانش رانجھا ،نصر انور کدھر ،محمد طارق گوندل ،ظفر اقبال گوندل ،شمریز ظفر و ضیغم شاہ شامل ہیں۔

PML Q France

PML Q France