پاکستان میں مستقبل قریب میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا: آئی ایم ایف

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) آئی ایم ایف کے بورڈ کا اجلاس 28 ستمبر کو واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر پر مشتمل آٹھویں قسط کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 سال کے دوران میں ساڑے 6 ارب ڈالر دئیے جانے تھے جس میں سے 4 ارب ڈالر سے زائد کی رقم دی جا چکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے سوال کے جواب میں آئی ایم ایف کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی استحکام اور مہنگائی میں کمی آئی ہے جو کہ شرح سود میں کمی کا باعث بنی جبکہ مستقبل قریب میں بین الاقوامی مارکیٹ میں کموڈیٹی پرائسس مستحکم ہونے کے باعث مہنگائی میں معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب روپے کی قدر مستحکم رہنے کے باعث ملکی برآمدات متاثر ہوئیں جبکہ حالیہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ برآمدات کے لئے خوش آئند ہے۔