پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، سب کو رائے ونڈ آنا ہو گا۔ عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی دعوتی مہم زوروں پر ہے۔ عوامی دعوت کیلئے عمران خان تیس ستمبر کے مارچ میں شرکت کے لیے ماڈل ٹاؤن سے چلے ہیں تو پہنچیں گے واپڈا ٹاؤن گول چکر۔ چیئرمین تحریک انصاف نے جگہ جگہ رک کر کارکنان سے خطاب کیا۔ عوام سے تیس ستمبر مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے رہے۔

کہتے ہیں پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں سب کو رائے ونڈ آنا ہو گا۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری کی شرط سمیت انتالیس نکاتی اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ نہ سٹیج بیس فٹ سے اونچا بنایا جا سکے گا اور نہ انتظامیہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری لے گی۔