آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ الواجد اسپورٹس کی شاندار کامیابی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گرائونڈ لیاری پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اولواجد اسپورٹس گذری نے اپنے نہایت عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل بولان اسپورٹس کو 6-1سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا کھیل کی خاص بات الواجد اسپورٹس کے کھلاڑی منیر کا عمدہ کھیل تھا جنہوں نے چار گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

جبکہ اسد اور حسنین نے ایک ایک گول اسکور کئے بولان اسپورٹس کا واحد گول علی رضا نے کیا ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جلال مراد نے ایک سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر ملک اسٹار کو 7-6دے شکست دیدی دونوں ٹیموں نے نہایت خوبصورت کھیل پیش کرکے ہزاروں شائقین سے بھر پور داد وصول کی جلال مراد کی جانب سے پنالٹی شوٹ پر سراج ،محمد آصف ،شعیب ،اسماعیل ،محمد حسین اور ممتاز نے خوبصورت گول کئے جبکہ ملک اسٹار کے عمران فاروق ،زاہد ،شید فرین ،صدام خان ،عرفان اور عثمان ہی گول اسکور کرسکے۔

تیسرے میچ میں عثمان شہید کلب نے بھی پنالٹی ککس پر گلشن اسپورٹس کو 4-2سے ہرا دیا یہ مقابلہ وقت مقررہ تک 1-1گول سے برار رہا دوران کھیل عثمان شہید کے عبدالرحمن اور گلشن اسپورٹس کے بلال نے گول کئے پنالٹی ککس مرحلے میں عثمان شہید کے دائود خان ،عارف خان ،وحید گل اور ابرار شاہ نے گول کئے جبکہ گلشن اسپورٹس کے بلال اور عارف نے گول کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںمیں ریفریز کے فرائض یوسف منصوری ،نذر شباب ،عبدالرحمن ،گلزار ظہور ،حیدر علی اور فیض HBLنے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔