پاکستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ہماری پہچان ٹی وی سیریلز کی ہے: ماورا حسین

Mawra Hussain

Mawra Hussain

لاہور (جیوڈیسک) نامور اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن دنیا میں ہماری پہچان ٹی وی سیریلز کی ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ماورا حسین نے کہا کہ پاکستان میں بھی اب اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور سکرپٹ بھی بہت اچھے آرہے ہیں لیکن دنیا بھر میں ہماری پہچان ٹی وی ڈراموں کی ہے۔