حکومت پاکستان موجودہ مینوئل پاسپورٹس کو منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی

Manual Passports

Manual Passports

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اسلام آباد کی جانب سے موصولہ خط میں یہ واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان موجودہ مینوئل پاسپورٹس کو 24 نومبر کی ڈیڈلائن کے تناظر میں منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

لہذہ اس پاسپورٹ پر 24 نومبر کے بعد بھی پاکستان سفر کیا جاسکے گا اور جن خواتیں و حضرات کے پاس کارآمد سپینش ریذیڈنسی ہوگی انکے لئے ابھی تک سپینیش گورنمنٹ کی طرف ایسا کوئی اعلان بھی سامنے نہیں آیا کہ وہ انہیں مینوئل پاسپورٹس پر واپسی کی اجازت نہیں دے گی۔

لہذہ سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو اس حوالے سے کسی اندیشے میں مبتلا ہونے کی قطعاْ ضرورت نہیں ہے۔ تاہم وہ اپنی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مینوئل پاسپورٹس کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس سے تبدیل کرواسکتے ہیں۔