پاکستان کے مختلف سرکاری محکموں کے اعلی آفسران کے آٹھ رکنی وفد کا ویانا کا دورہ

Vienna Meeting

Vienna Meeting

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان کے مختلف سرکاری محکموں کے اعلی آفسران کے آٹھ رکنی وفد کا 24 اکتوبر کو ویانا کا چار روزہ دورہ کیا۔

آٹھ رکنی وفدکے سربراہ ریٹائر برگیڈیر انوار لحق ،سعود عزیز ایڈیشنل آئی جی پنجاب ،افتخار شیروانی کمشنر حیدراآباد،وجد حسین کمشنر انکم ٹیکس ،طارق محمود کسٹم کلیکٹر ،مظہر ہمایوں سیکر ٹری ٹور ازم اینڈ ہیلتھ پنجاب ،کامران خان سیکر ٹری کے پی کے ،محمد سلیم ڈائر یکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام آباد اس وفد میں شامل ہیں۔ آٹھ رکنی وفد نے اپنے ویانا کے چار روزہ دورہ میں آسٹریا کے مختلف سرکاری ادروں کے اعلیٰ آفسران سے ملاقاتیں کیں۔

آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کے صدر نعیم بٹ کی جانب سے آٹھ رکنی وفد کے اعزاز میں پُروقار اعشائیہ کا انعقاد پنیر ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ۔آٹھ رکنی وفدکے سربراہ ریٹائر برگیڈیر انوار لحق نے اپنے آٹھ رکنی وفدکے ساتھ اعشائیہ میں شرکت کی تو نعیم بٹ اور آسٹرین ٹائیگر کرکٹ کلب کپتان منیر احمد مغل نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔

ریٹائر برگیڈیر انوار لحق نے اپنی اور اپنے وفد کی جانب سے نعیم بٹ کا پُر وقار اعشائیہ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا اور شاندار مہمان نوازی اور تعاون پر نعیم بٹ اور منیر احمد مغل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ہمارئے ساتھ تعاون کیا جس پر ہمارہ پورا گروپ بے حد مشکور ہے۔

آٹھ رکنی وفدکے سربراہ ریٹائر برگیڈیر انوار لحق نے اپنے ویانا کے دورہ کی تفصیلات سے بھی پاکستانی کمیونٹی کو اگاہ کیا پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بھی سوالات کیئے۔

نعیم بٹ ، منیر احمد مغل، ای یو پاک فرینڈ شپ آسٹریا کے صدر حاجی محمد ارشد باجوہ، پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم، منہاج القران آسٹریا کے صدر حاجی ملک محمد امین اعوان، پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے نائب صدر حاجی غلام مصطفی بلوچ، چوہدری عمران آصف وڑائچ، حاجی رانا ریاست علی، دیوان افضل، لالہ محمد حسین خان، پاکستان سفارت خانہ ویانا کے قونصلر سہیل افضل اور تسیلم بٹ نے بھی شرکت کی۔

آخر میں آٹھ رکنی وفدکے سربراہ ریٹائر برگیڈیر انوار لحق نے اپنی اور اپنے وفد کی جانب سے نعیم بٹ اور منیر احمد مغل کو دورہ میں تعاون کرنے پر گفٹ پیش کیئے۔