پاکستان میں ترقی کی شرح اس سال 5.5 فی صد رہے گی، نواز شریف

 Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح اس سال 5.5 فی صد رہے گی۔

لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں 55 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، پاناما کیس عدالت میں ہے، جو بھی فیصلہ آئے گا ملک کے لیے بہتر ہو گا۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے، اسٹاک مارکیٹ ایشیا میں نمبر ون اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قلت ختم ہو رہی ہے، لوڈشیڈنگ کم ہو چکی، دہشت گردی کم ہو چکی، پاناما کیس عدالت میں ہے، اس پر کمنٹ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر سب کو اس بات پر زور دینا پڑے گا کہ ملک آگے بڑھتا رہے، سیاست دان اور میڈیا بھی سپورٹ کریں، بہت سے لوگوں نے زور لگایا ان کا بنا کچھ نہیں، لندن میں مسلم لیگ ن کے رہنما پر حملہ افسوس ناک ہے، اس کی تہہ تک پہنچنا ہوگا، زبیر گل کھرا پاکستانی ہے۔