پاکستان کی جی ایس پی پلس میں 2 سال کی توسیع کا امکان

Pakistan GSPPlus

Pakistan GSPPlus

برسلز (جیوڈیسک) یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان کی جی ایس پی پلس میں آئندہ دوسال کی توسیع کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

جی ایس پی پلس میں توسیع کے معاملے پر برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کی تجارتی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا۔

کمیٹی نے کہا کہ پاکستان مثبت سمت میں گامزن ہے، کمیٹی نے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ چائلڈ لیبرکی روک تھام سے متعلق پاکستان مزید اقدامات کرے ، معاملہ یورپین پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی میں بھیج دیا جائے گا، توسیع سے متعلق یورپین پارلیمنٹ آئندہ دوماہ کے اندرفیصلہ کرے گی۔