قصور کی خبریں 30/8/2016

Kasur News

Kasur News

قصور (محمد عمران سلفی سے) ڈی پی اوقصور سید علی ناصررضوی نے کہا کہ ضلع قصور میں عیدالاضحی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف کیے جائیں گے کسی بھی کالعدم تنظیم کو عیدالا ضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے نہیں دینگے اس سلسلہ میں سکیورٹی کا فول پروف پلان ترتیب دیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزضلع بھر کے ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد مشتاق اعوان،ڈی ایس سٹی عبدالقیوم گوندل ،ڈی ایس پی صدر مرزا عارف رشید،ڈی ایس پی چونیاں عبدالقدوس بیگ،ڈی ایس پی پتوکی علی اختر انصاری،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حسن دانیال بشیر،ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی پٹرولنگ و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا قیام امن کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جائیگی ایس ایچ اوز فورتھ شیڈول میں شامل کارکنوں کی سرگرمیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے بعد محرم الحرام کی بھی آمد آمد ہے اس سلسلہ میں تما م پولیس افسران کو امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کیلئے اپنااپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ محرم الحرام کے مو قع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا جاسکے ۔میٹنگ کے دوران ڈی پی اوقصور نے تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کی ماہانہ کارکردگی کو چیک کیا کرائم اور امن وا مان کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے کہا مقدمات کی تفتیش کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے تفتیش میں بددیانتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جرائم کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلئے پرامن شہریوں کا تعاون حاصل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے ساتھ پیش آئیں عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں شہریوں سے بدسلوکی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور انصا ف کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا بھی انعقاد کریں خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے میٹنگ کے دوران ناقص کارکردگی پر 4پولیس افسران کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے جبکہ اچھی کارکردگی پر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور (محمد عمران سلفی سے) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں پیلٹ گن کے بعدمرچی گیس شیلوں کا استعمال شروع کر دیا۔انسانی حقوق کی نام نہاد تنظمیں بھارتی دہشت گردی پر خاموش کیوں ہیں؟ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت سے حواس باختہ ہوکر کشمیریوں کی آواز کو ظلم کے ذریعے روکنے کی کوشش کررہاہے ۔کشمیری قیادت پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتی ہے ۔ تحریک آزادی کشمیر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ چکی ہے ۔ بانی پاکستان کے جملے پرکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے پر کشمیر پالیسی بنائی جائے اور پھر دنیا میں اس مسئلہ کو اٹھایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی کے نواحی علاقے راکھا گھمن سکول گرائونڈ میں کشمیرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما مولانا بشیر احمد خاکی،عبداللہ عبید،جماعة الدعوة قصور کے ضلعی مسئول رانا اشفاق،ابو معاذ عمران،منیر نیازی نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس میں علما،سیاست دان ،تاجران ،صحافی،وکلا اورطلباء سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہاکہ کشمیریوں نے قیام پاکستان سے قبل ہی پاکستان کے ساتھ الحا ق کا اعلان کیا،چوہدری غلام عباس نے قرارداد منظور کی تھی لیکن،انڈیا نے زبردستی کشمیر میں فوج داخل کی اسوقت پاکستان کے پہلے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناح نے کمانڈرانچیف کو حکم دیا کہ کشمیر میں فوج داخل کرو اسوقت کمانڈرانچیف نے حکم ماننے سے انکارکیا۔میں اب آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے کہتا تھا کہ قائداعظم کا حکم ابھی پینڈینگ میں ہے۔کشمیر میں فوج داخل کریں۔انہوں نے کہا کہ میں جنگ کی دعوت نہیں دے ریا،اب حکمت عملی طے کرنے کا وقت ہے۔ کشمیر میں خون بہہ رہا ہے ،کشمیر میںپچاس دن سے کرفیونافذ ہے،وزیر اعظم امدادی سامان لے کر چکوٹھی سے سرینگر پہنچیں پھر کشمیریوں کو پتہ چلے گا کہ نواز شریف ہمارے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے جذبہ نے ہمیں نظریہ پاکستان پر متحد اور برصغیر کے تمام مسلمانوں کو بیدار کر دیا ہے۔ہمارا کام تحریک آزادی کشمیر کیلئے کھڑے ہوناہے، نصرت اللہ کی طرف سے آئیگی۔ پاکستان کا بچہ بچہ برہان وانی کو اپنا ہیرو مانتا ہے۔پاکستان کے جھنڈے میں لپٹی شہداء کشمیر کی لاشیں پاکستانیوں کو بتارہی ہیں کہ انکا اصل وطن کونسا ہے ۔انہوںنے کہاکہ آج آسیہ اندرابی کہتی ہیں کہ پاکستان ہی ہماری امیدوں کا محور ہے۔اقوام عالم کو متحد ہو کر کشمیریوںکی آزادی کیلئے کوششیں کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کے سامنے منفی انداز میں پیش کر رہا ہے۔ اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے۔ کشمیری صرف اپنی آزادی ہی نہیں پاکستان کے بھی دفاع اورہمارے پانیوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔حکومت پاکستان کو انڈیا کی دوستی کی پرواہ نہیں کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کرنا چاہیے۔ اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر اس مسئلہ کو اٹھانا چاہیے۔امریکہ پاکستان نہیں انڈیا کادوست ہے اور کسی صورت مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتا۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا نے اپنے ظلم، قتل اور دہشت گردی کو چھپانے کیلئے یہ حکمت عملی اختیا رکر رکھی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیا جائے۔ وہ تحریک آزادی کشمیر کونقصانات سے دوچار کرنے کیلئے گڑے مردے اکھاڑ کر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اصل حقائق دنیا کے سامنے پیش کریں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوج بھجوائی اور بدترین ظلم و ستم کی نئی تاریخ رقم کی جارہی ہے۔ پورا کشمیر جل رہا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلہ میں کوئی کمی نہیں آئی اور لاکھوں کشمیری روزانہ سڑکوں پر نکل کر بھارتی ظلم و جبر کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔افسوسناک امر یہ ہے کہ ساری دنیا نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔ حقوق انسانی کے نام نہاد علمبردار اداروںنے بھی دوہرا معیار اختیار کر رکھا ہے اور کشمیریوں کے حق میں کوئی آواز بلند نہیں کی جارہی۔ انہوںنے کہاکہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔پالیسی کی بنیاد یہ جملہ بنے گا تو بڑا کردار ادا کرسکیں گے۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں کو بنیاد بنا کر دنیا میں اٹھایا۔اسکی اہمیت اپنی جگہ لیکن قائداعظم کے جملے کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے۔انڈیا کا فکری طور پر مقابلہ کرنا اور بھارت کے اٹوٹ انگ کے موقف کو توڑنا آسان ہو جائے گا۔دنیا کو سمجھائیں کہ کشمیری کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہم نے اس شہ رگ کو آزاد کروانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس نے گزشتہ روز حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر گنڈاسنگھ کے سرحدی گائوں نگر میں سرچ آپریشن کیا ۔03 افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ ناجائز برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ سینکڑوں افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ طور پر گزشتہ روز سرحدی گائوں نگر میں انفارمیشن بیسڈ سر چ آپریشن کیا گیا جس میں2ایس ایچ اوز،ایلیٹ ٹیم کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے حساس اداروں کے ساتھ مشترکہ طور پر سرچ آپریشن میں حصہ لیاسرچ آپریشن کے دوران 45 کے قریب گھروں کو چیک کیا گیا سینکڑوںافرادسے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ تین افراد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے5پمپ ایکشن،3رائفل 7MM،2رائفل 44بور اور کثیر تعداد میں گولیا ںو کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)وارڈ نمبر 33شاہ عنائت کالونی میں گذشتہ 5روز سے ٹی ایم اے کی طرف سے واٹر سپلائی بند ہو نے کی وجہ سے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ڈی سی او قصور سے اس بارے میں نوٹس لیکر پانی کی سپلائی چالو کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے قصور کی طرف سے شاہ عنائت کالونی میں آنے والے پانی کی سپلائی گذشتہ 5روز سے بغیر کو ئی وجہ بتائے بند کر دی گئی ہے ایسے گھرانے جو کہ صرف ٹی ایم اے کی طرف سے آنے والے پانی کی سپلائی استعمال کر تے تھے وہ پانی کی بوند بوند کی ترس رہے ہیں شاہ عنائت کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر غلام مصطفےٰ مغل و اہل علاقہ نے ڈی سی او قصور سے اس بارے میں فی الفور نوٹس لیکر پانی کی ریگولر سپلائی چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)جماعت اسلامی ضلع قصور کے میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفےٰ مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ ومار کے زریعے حاصل کی گئی قومی دولت حکمران طبقے کے گلے میں پانامہ لیکس سکینڈل کے ذریعے ہڈی بنکر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے شریف برادران اور پوری حکومتی ٹیم کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور تمام حکومتی وزارا ،شریف برادران کی کرپشن کو چھپانے کیلئے ایک سے بڑھ ایک جھوٹ بولے جارہے ہیں لیکن اب وہ دور گزر چکا ہے کہ حکمران طبقہ قومی دولت لوٹ لے اور عوام سے یہ کام چھپا رہے اب عوام باشعور اور میڈیا اتناطاقتور ہو چکا ہے کہ حکمران طبقے اور ان کے حواریوں کی کرپشن چند لمحوں کیا ندر منظر عام پر آجاتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی شروع دن سے ہی یہ کہہ رہی ہے کہ جب تک کرپشن اور لو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ ہیلتھ کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل قصور کے ہیلتھ انسپکٹرز نے گزشتہ ہفتے کے دوران 209نوٹسز جاری کئے اور 19ایف آئی آرز درج کروائیں اسی طرح تحصیل کوٹ رادھاکشن میں 94نوٹسز 32ایف آئی آرز ‘تحصیل چونیاں میں 144نوٹسز 28ایف آئی آرز اور تحصیل پتوکی میں 244نوٹسز اور 15ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں جس پر ڈی سی او نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ ڈینگی سیل کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ بعض ہیلتھ انسپکٹرز ایف آئی آرز اور سیلنگ کی ہارڈ کاپی ڈینگی سیل کو فراہم نہیں کرتے جس کی وجہ سے ریکارڈ مرتب کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس پر ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ کی ہارڈ کاپی ڈینگی سیل کو جمع کروایا کریں ۔ انڈرائڈموبائل فونز کی کمی کے حوالے سے ڈی سی او نے ای ڈی ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ای ڈی او فنانس کے ساتھ ملکر فوری طور پر نئے فونز خریدنے کیلئے اقدامات کریں ۔ یونین کونسل نمبر 1قصور کے چار گھروں سے ایڈیز لاروا برآمد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او نے حکم دیا کہ متعلقہ یونین کونسل اور اس کے ملحقہ علاقوں میں فوری طور پر سویپنگ سرگرمیاں کروائی جائیں اور اسسٹنٹ کمشنر قصور خود ان سرگرمیوں کی نگرانی کرینگی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز اور ڈی او فشریز کی جانب سے مختلف جوہڑوں میں ڈینگی مچھر تلف کرنیوالی مچھلی چھوڑ نے کی رپورٹ پر ڈی سی او نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود ان جوہڑوں کو وزٹ کر کے رپورٹ دیں ۔اسی طرح ان جوہڑوں کے ارد گرد کے علاقوں کی مساجد میں اعلانات کروائے جائیں کہ جوہڑ میں چھوڑ ی گئی مچھلی مضر صحت ہے اور اسے پکڑنا جرم ہے ۔ ڈی سی او قصور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرگرمیوں کی آگاہی کے حوالے سے این جی اوز کے ساتھ خصوصی میٹنگ کر کے انہیں متحرک کیا جائے اسی طرح ای ڈی او ایجو کیشن تمام سکولوں اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تمام کالجز میں پڑھنے والے طلباء و طالبات میں ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے خصوصی تربیت کا اہتمام کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)ڈی سی او قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمارہ خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ای ڈی او ہیلتھ ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ‘، ڈرگ انسپکٹر ان ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ‘ممبر ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اجلاس میں ضلع بھر سے کئے گئے 30میڈیکل سٹوروں کے چالانوں کی سماعت کی گئی ۔ ڈی سی او عمارہ خان نے 7کیسوںکو برائے مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ لاہور اور ایک کیس کو پی کیو سی بی بھجوانے کا حکم دیا اسی طرح 2میڈیکل سٹور مالکان کو وارننگ دی گئی ۔ ڈی سی او 20میڈیکل سٹوروں کی ڈی سیلنگ کیلئے پیش کی گئی تمام درخواستیں رد کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ان میڈیکل سٹور مالکان سے اس بات کا اشٹام پیپر پر حلف لیں کہ وہ دوبارہ اس کاروبار سے منسلک نہیں ہونگے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر میڈیکل سٹور چلانے والوںاور میڈیکل پریکٹس کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لیکر معاشرے کو اس ناسور سے محفوظ بنایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ اور دیگر متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ ضلع بھر میں عطائیت کے خلاف بھی پر زور مہم چلائی جائے تا کہ شہریوں کو ان جعلی ڈاکٹروں سے بچایا جا سکے ۔اسی طرح غیر معیاری اور جعلی ادویات کیخلاف مہم کو مزید تیز کریں اور ذمہ داران کیخلاف بلا خوف وخطر کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ قبل ازیں ڈی سی او قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فرد اً فرداً تمام مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

قصور(محمد عمران سلفی سے)پاکستان بیت المال ضلع قصور کی طرف سے سعودی عرب میں کام کرنے والے تنخواہوں سے محروم ضلع بھر کے 49افراد کے لواحقین میں 50,50ہزار کے چیک تقسیم کر دیے گے اس سلسلہ میں ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹرعابد وحید شیخ کی ہدائت پر ڈسٹرکٹ آفیسر بیت المال قصور چو ہدری محمد اشرف نے 49 افراد کے لواحقین میں 50,50ہزار کے تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پاکستان نے سعودی عرب میں کام کے دوران جو مسائل کا شکار ہوئے ہیں اُن کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے یہ امداد جاری کی ہے تاکہ یہ لوگ بھی کسی کے آگے ہاتھ نہ پھیلائیں اور باعزت اپنی روٹی کھا سکیں اُنھوں نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر کے تقریبا آٹھ ہزار افراد جو سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں اُ ن کے لواحقین کو امداد دی جا رہی ہے 50,50ہزار کے چیک وصول کرنے والوں میںضلع قصور کے ناظم علی ،بشریٰ خانم ،زبیدہ بی بی ،محمد ذولفقار ،خادم حسین و دیگر شامل تھے۔

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News

Kasur News