پاکستانی ہندوؤں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل نے الیکشن شیڈول جاری کر دیا

Election

Election

کراچی : پاکستانی ہندوؤں کی نمائندہ تنظیم پاکستان ہندو کونسل نے 3 اپریل کو انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے ہندو شہری کاغذاتِ نامزدگی 20 فروری سے لیکر 5 مارچ تک پاکستان ہندو کونسل کے سیکرٹریٹ سے حاصل کرکے جمع کروا سکتے ہیں، امیدواروں کی فائنل لسٹ اسکروٹینی کا عمل مکمل کرنے کے بعد 16مارچ کو آویزاں کردی جائے گی، اس سلسلے میں 3اپریل کو جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

فاتح امیدواروں کا اعلان اسی روز کر دیا جائے گا۔ پاکستان ہندو کونسل کے 2013ء کے انتخابات میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد یونائیٹڈ پینل فاتح قرار پایا تھا۔

ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارونکوانی کی زیرسرپرستی پاکستان ہندو کونسل گزشتہ دس برسوں سے پاکستانی ہندوؤں کی فلاح و بہبود اور حقوق کیلئے سرگرم ہے، ڈاکٹر رمیش ونکوانی کے مختلف موضوعات پر بیانات تواتر سے ملکی و عالمی میڈیا کی زینت بنتے رہتے ہیں۔