پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وزیراعظم سے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا

Pakistan Hockey

Pakistan Hockey

لاہور (جیوڈیسک) ہاکی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا تھا کہ وہ ہاکی کے فروغ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا تو وہ عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیں گے۔

اختر رسول کا ماننا ہے کہ ہاکی خصوصی فنڈز کے بغیر نہیں چل سکتی۔ وزیر اعظم ہاکی کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کریں۔