پاکستان ہاکی ٹیم اولمپکس سے آئوٹ

Pakistan Hockey Players

Pakistan Hockey Players

تحریر : ممتاز امیر رانجھا
ہم پاکستانیوں کی یہ ایک بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ جو چیز ہماری ”قومیت” میں شامل ہوتی ہے اسے ہم قومیت سے باہر کرنے کے لئے کوئی نہ تو کوئی کسر باقی رکھتے ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی شرم محسوس کرتے ہیں۔ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن ہاکی ٹیم اور ہاکی کے کرتا دھرتا افراد نے اس کے ساتھ جو کیا لگتا ہے اب کوئی فضول گیم ہی پاکستان کی قومی کھیل بن جائے گی۔

وہ بھی کیا دور تھا جب اسکوائش، کرکٹ، سنوکر، کبڈی اور ہاکی میں ہماری ٹیم ناقابل تسخیر ہو ا کرتی تھی۔اس دور کے کھلاڑی،چیئرمین او ر انتظامیہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوا کرتے تھے۔پھر کیا ہماری ہر ٹیم کھیل کے ہر میدان میں اپنا نام کماتی اور میڈل جیت کر ملک و قوم کا نام سرخرو کرتی۔

اب تو کھلاڑی،چیئرمین اور انتظامیہ زیادہ سے زیادہ کمانے کے لئے آتے ہیں۔سفارش اور اجارہ داری نے ہماری قوم کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے۔

Hockey

Hockey

دوسری طرف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ اور ایشیا کپ سے باہر ہونے کا شدید جھٹکا لگ سکتا ہے۔لگتا ہے اب اس پاکستانی قوم کو جیت کے لئے نئے محب وطن کھلاڑی،چیئرمین اور انتظامیہ کی سخت تلاش ہے۔

دیکھتے ہیں حکومت کب اس کے لئے چارہ جوئی کرتی ہے تاکہ مسلسل ہارنے سے جان چھوٹ جائے اور نا اہل کھلاڑی اپنے انجام کو پہنچ جائے۔کاش ہماری ٹیمز بھی جیتنا سیکھ جائیں۔

پاکستانی قوم اور پاکستانی عوام پاکستانی سٹارز کی مسلسل ہار سے شکست خوردہ اور مایوس ہو چکے ہیں۔ان کی مایوسیوں کا نہ جانے کب کوئی مداوا بنے گا ؟یہ ایک ایسا سوا ل ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

Mumtaz Amir Ranjha

Mumtaz Amir Ranjha

تحریر : ممتاز امیر رانجھا