پاکستان کو سامراجی کاسہ لیسی نہیں خود مختار خارجہ پالیسی چاہئے‘ جی کیو ایم

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے سیاسی مفادات کیلئے سامراجی اشاروں پر پالیسی سازی کی مذمت کرتے ہوئے آزاد و خود مختار خارجہ پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9/11 کے بعد پاکستان کی تمام پالیسیوں کی امریکی اشاروں پر تشکیل کے باوجود صدارت کے منصب سے سبکدوش ہونے والے اوبامہ نے جس طوطا چشمی کا ثبوت دیا ہے اور پاکستان پر تنقید کے نشتروں سے فرنٹ لائن اتحادی کا سینہ جس طرح چھلنی کیا ہے۔

اس سے پاکستانی قیادت کو اس بات کا حساس ہوجانا چاہئے کہ پاکستان کی سلامتی ‘ بقا اور ترقی امریکہ ‘ برطانیہ ‘ جرمنی ‘ روس ‘ ایران ‘ ترکی ‘ مصر ‘ شام یا سعودیہ کی کاسہ لیسی یا جی حضوری میں نہیں بلکہ خودمختار خارجہ پالیسی کے ذریعے تمام ممالک سے ایسے دوستانہ اور برادرانہ تجارتی تعلقات میں پنہاں ہے۔

جس سے پاکستان کو فوری ‘ طویل المدتی اور دائمی تینوں طرح کے فوائد حاصل ہوں اسلئے حکمران اگر ملک وقوم سے مخلص ہیں تو سامراجی کاسہ لیسی کی بجائے خود مختار خارجہ پالیسی تشکیل دی جائے۔