آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

 Donor Day

Donor Day

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔ ایک اک قطرے خون کے لئے ترستی زندگیوں کو دیکھنے سے قرب کے احساس کے ساتھ کسی کی جان بچانے کے لئے ایک بوتل خون کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے ۔

ماہرین طب خون عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ بلڈ ڈونیشن ڈے منانے کا بنیادی مقصد لوگوں میں خون دینے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے تاکہ اس کار خیر میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لیں ۔ تھیلیسیمیا کے مریضوں اور زخمیوں کے لئے خون کی ایک بوتل کی حیثیت کیا ہے اس کا اندازہ خون کی تلاش میں سرگرداں لواحقین کی پریشانی سے لگایا جا سکتا ہے ۔ ہماری عطیہ کی ہوئی خون کی ایک بوتل موت کی تاریکی میں ڈوبتی ہوئی کسی زندگی کا چراغ پھر سے روشن کر سکتی ہے ۔