پاکستان نے بھارت کی 10 ہزار کپاس کی گانٹھیں واپس کر دیں

Cotton

Cotton

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کی 33 لاکھ ڈالر مالیت کی 10 ہزار کپاس کی گانٹھوں کی کھیپ واپس بھجوا دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کراچی بندرگاہ پر بھارتی کپاس کی گانٹھیں لائی گئی تھیں۔

محکمہ وزارت خوراک سیکوریٹی اور ریسرچ نے اسے مسترد کردیا اور کسٹم حکام کو ہدایت کی گئی کہ اسے واپس بھجوادیا جائے۔

دریں اثناء آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین (آپٹما) ذاہد مظہر نے بھارت سے کاٹن درآمدات کی اجازت نہ دینے پر حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔