پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایشین کبڈی ٹورنامنٹ جیت لیا

Asian Kabaddi

Asian Kabaddi

واہ کینٹ (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کو 31 کے مقابلے میں 50 پوائنٹ سے شکست دے کرایشین کبڈی سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ میں اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

پی اوایف واہ کینٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشین کبڈی سرکل اسٹائل ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا ، کھیل کو پرجوش بنانے کے لئے روایتی ڈھول تاشے بھی گراونڈ کے اطراف موجود رہے جب کہ پہلوانوں کی سیکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے۔

میچ کے آغاز سے ہی پاکستانی پہلوانوں نے بھارتی پہلوانوں کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان کو بھارت پر 15-24 کی سبقت حاصل تھی جب کہ دوسرے ہاف میں بھی پاکستانیوں نے بھارتیوں پر دباؤ برقرار رکھا اور 31 کے مقابلے میں 50 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ میں اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

سیکرٹری کبڈی فیڈریشن چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ ایشین سرکل اسٹائل کبڈی کے کامیاب انعقاد کے بعد ورلڈکپ کی میزبانی بھی پاکستان کے حصے میں آئے۔
واضح رہے کہ پاکستانی پہلوان 2012 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔