پاکستان اور بھارت کو تمام اختلافات مذاکرات سے حل کرنا ہوں گے: جان کربی

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو سندھ طاس سے متعلق تنازع کو بات چیت سے حل کرنا چاہیے۔

سندھ طاس معاہدے پر وزیر خارجہ جان کیری کی اسحاق ڈار سے بات بھی ہوئی ہے۔ جان کربی نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان، چین اور روس کے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان اور ہمسایہ ممالک افغان عوام کی بہتری کیلئے بات چیت کریں جبکہ امریکہ پرامن افغانستان کیلئے تمام بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اقوام متحدہ نے کرنا ہے۔