2015 میں پاکستان سے بھارت دس لاکھ ڈالر ٹرانسفر ہوئے، ورلڈ بنک

Rao Khalil

Rao Khalil

پیرس (اے کے راؤ) ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2015 میں پاکستان سے بھارت چار ارب 90 کروڑ ڈالر ٹرانسفر ہوئے ، جبکہ بھارتی مرکزی بنک 2015 میں صرف دس لاکھ ڈالر کی پاکستان سے بھارت منتقلی دیکھاتا ہے۔ ورلڈ بنک کے مطابق 2014 میں یہ رقم چار ارب 79 کروڑ ڈالر تھی۔

ورلڈ بینک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سب سے زیادہ زرمبادلہ بھارت بھیجنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرمبادلہ کے براہ راست تبادلے پر پابندی عائد ہے۔ پابندی ہونے کے باوجود اتنی بڑی رقم کی بھارت منتقلی انتہائی حیران کن بات ہے۔ اور حکومت پاکستان کی گڈ گورنس پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

ورلڈ بینک کے ایک سرکردہ ماہرِ اقتصادیات دلیپ ریتھا رقم کی اس منتقلی کو پراسراریت کرار دیتے ہیں۔