پاکستان، بھارت جامع مذاکرات پر آمادہ، مسئلہ کشمیر ایجنڈے میں شامل

Sartaj Aziz and Sushma Swaraj

Sartaj Aziz and Sushma Swaraj

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کریں گے۔

دونوں ممالک جموں و کشمیر، وولر بیراج، سیاچین اور سر کریک پر بات چیت کریں گے۔