پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، امریکا

John Kirby

John Kirby

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاک ، بھارت مذاکرات کی ناکامی سے مایوسی ہوئی، مذاکرات کی بحالی کی حوصلہ افزائی کریں گے، کشمیر کا معاملہ بھارت اور پاکستان نے ہی حل کر نا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے سے سخت مایوسی ہوئی ۔ مذاکرات کی جلد بحالی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

کشمیر میں کشیدگی کے حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے دونوں ممالک کے رہنماؤں میں مذاکرات ضروری ہیں ۔جان کربی نے کہا کہ آئندہ ماہ جنرل اسمبلی کے اجلا س کے موقع پر دونوں ممالک کے پاس بات چیت کا اہم موقع ہوگا ۔تاہم پاکستان اور بھارت اس کا فائدہ اٹھاتے ہیں یا نہیں، کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا افغان قیادت میں طالبان سے مذاکرات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چاہتے ہیں افغانستان میں مصالحت کا عمل جاری رہے۔ افغانستان میں امن کےلیے چین اگر کردار ادا کرتا ہے تو یہ مذاکرات میں مدد گار ثابت ہوگا۔