پاک بھارت مذاکرات معطل نہیں ہوئے، بھارتی وزارت خارجہ

Vikas Swarup

Vikas Swarup

نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات معطل ہونے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی تفتیشی ٹیم کے دورہ پٹھان کوٹ کو مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات معطل نہیں کیے گئے ہیں جب کہ پاکستان جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا دورہ پٹھان کوٹ مثبت اور باہمی تعاون کے ماحول میں ہوا جو ایک اچھی پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے خلاف ہر سطح کے تعاون کوخوش آمدید کرے گا۔ ترجمان نے یہ بات بھی واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سے بھی کسی سطح پر مذاکرات معطل نہیں ہوئے البتہ ان میں کچھ وقفہ ضرور آیا ہے۔

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ حملے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے سیکریٹری سطح کے مذاکرات بھی معطل ہوگئے تھے اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔