پاکستان اور بھارت کو ماضی میں رہنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے، مشیر قومی سلامتی

Nasir Janjua

Nasir Janjua

نئی دلی (جیوڈیسک) پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو ماضی کے متنازعہ مسئلوں میں الجھے رہنے کی بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔

قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ ان کی اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دوویل سے ملاقات ایک اچھی شروعات ہے، دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں خود کو انتہائی پرسکون محسوس کیا اور خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت کو بتا دیا ہے کہ دونوں ملکوں کو ماضی میں جمے رہنے کی بجائے آگے کی طرف بڑھنا چاہیے اور مستقبل کے بارے میں سوچنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تمام مسائل حل کریں اور انہیں آئندہ نسلوں کے لیے نہ چھوڑیں۔