پاک بھارت سیریز میں تاخیر کیوجہ بھارتی بورڈ میں سیاسی مداخلت ہے: نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پہلی پاکستان سپر لیگ فروری میں قطر میں ہو گی دو سال تک پی ایس ایل کا میلہ پاکستان میں سجا لیں گے۔

پاک بھارت سیریز پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بھارت بھی پاکستان سے سیریز کے حق میں ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت سیریز کے انعقاد میں رکاوٹ ہے۔

بگ تھری ایشو پر اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بگ تھری کو پاکستان کے ووٹ کی ضرورت نہیں تھی پی سی بی نے بگ تھری کو ووٹ دینے کے لیے شرائط رکھیں۔