پاک، بھارت کشیدگی ایٹمی تنازع میں تبدیل ہو سکتی ہے، جنرل وٹل

American General

American General

امریکہ (جیوڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ کے جنرل جوزف وٹل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل جوزف وٹل نے سینیٹ کی آرمڈ فورسز کمیٹی کو بریفنگ میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ کر ایٹمی تنازع میں تبدیل ہوسکتی ہے ۔ دونوں جانب سے حملے اور ردعمل دونوں ملکوں کے لیے خطرناک ہے۔

جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں رکاوٹ ہے ۔ بھارتی پالیسی دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید خرابی کا باعث بن رہی ہے۔