پاکستان کی بھارت میں دہشت گرد حملے کی مذمت

Qazi Khaleeullah

Qazi Khaleeullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارتی ضلع گورداسپور میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارتی ضلع گرداسپور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہماری دلی ہمدردیاں بھارتی حکومت اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پنجاب کے علاقے گرداسپور میں پولیس چوکی پر حملے ہوا جس کے نتیجے میں 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔