پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھارت اندرونی و بیرونی جارحیت کا نشانہ بنارہا ہے

International Arain Forum

International Arain Forum

انٹرنیشنل ارائیں فورم کے چیئرمین روحیل اکبر نے کہا کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھارت ہمیں اندرونی و بیرونی جارحیت کا نشانہ بنارہا ہے۔ ایک جانب آبی دہشتگردی کے ذریعے بھارت پاکستان کو سیلابی ریلوں میں غرقاب کردینا چاہتا ہے تو دوسری جانب دہشتگردی اور ٹارگیٹ کلنگ کے ذریعے پاکستان میں بد امنی پھیلانے کی سازش کررہا ہے۔

جبکہ تیسری جانب سرحدوں پر فائرنگ و گولہ باری کے ذریعے پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے ۔ اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہا کہ خود کش حملوں کے ذریعے امن برباد کرنے والی جہادی تنظیموں کو ہی نہیں بلکہ ٹارگیٹ کلرز کو بھی بھارتی معاونت وسرپرستی حاصل ہے اسی لئے پاکستان میں بد عنوانی و کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کے آغازاور ملک اسحاق کی ہلاکت کے بعد نہ صرف وزیر خارجہ پنجاب شجاع پیرزادہ کو شہید کیا گیا۔

متحدہ رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ ہوا بلکہ لاہورمیں بڑی دہشتگردی کی اطلاعات بھی ہیں اسلئے عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے افواج پاکستان کی جانب سے لاہور میں بھی کراچی و سوات طرز کا آپریشن ناگزیر ہوچکا ہے وگرنہ بھارت پاکستان کو بد ترین دہشتگردی کا نشانہ بناکر اسے خانہ جنگی سے دوچار کرکے ناکام ریاست میں تبدیل کرنے کی سازش کررہا ہے۔